کے پی کے: بورڈ آف گورنرز تحلیل، ناقص تبدیلی پر برہمی

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پختونخوا کی درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے صوبہ بھر کے بورڈ آف گورنرز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوے انکی تحلیل کا حکم دے دیا

سیکرٹری ہیلتھ اور چیف سیکرٹری کو نئے بورڈز کی تشکیل کا حکم جاری. تین ہفتوں کے دوران نئے بورڈز بنانے اور اس وقت تک موجودہ بورڈز کو کام کرنے کی ہدایت۔
ناقص پرفارمنس پر برہمی کا اظہار۔اس موقع پر حکومتی جماعت کی جانب سے بورڈز کو بچانے کی کوشش بھی ناکام

ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اظہار تشکر اور فیصلہ خوش آئند قرار دیا گیا ہے. ینگ ڈاکٹرز نے امید ظاہر کی ۔کہ بورڈ آف گورنرز کی تشکیل میں سیاسی وابستگی اور اقربا پروری کو بالائے طاق رکھ کر قابلیت ،تجربے اور کردار کی بنیاد پر موزوں افراد کی تقرری کی جائے گی

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے عطائیت پر مکمل پابندی عائد کرنے پر بھی اظہار تشکر کا اظہار کیا