تحریک انصاف کے حمزہ عباسی کی طرف سے ریہام خان کو دھمکیاں

ممتاز سماجی لیڈر اور عمران خان کی سابقہ بیوی ریہام خان نے تحریک انصاف کے حمزہ عباسی کے دعوے کا جواب دیتے ہوے کہا کہ

”حمزہ عباسی کا دعوا کہ انہوں نے میری کتاب شائع ہونے سے پہلے پڑھ لی؟ یہ دھوکے اور چوری سے ہی ممکن ہے”

”ریہام خان نے مزید انکشاف کیا کہ حمزہ عباسی مجھے اگست ٢٠١٧ سے دھمکیاں دے رہے ہیں تا کہ میں خاموش ہو جاؤں”

ریہام خان نے تحریک انصاف کے ایک اور رکن کی جانب سے دھمکی آمیز ای میل بھی شائع کی ہے

ریہام نے کہا کہ میں سب کچھ ایک ایک کر کے باہر لاؤں گی

یاد رہے کہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ریہام خان کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی جس کی بنا پر انھیں پاکستان میں اپنا سماجی کام چھوڑ کر لندن منتقل ہونا پڑا

عمران خان کے ایک کارکن نے لکھا کہ

جب تک اینٹ کا جواب سے پتھر سے نہیں دیا جائے گا یہ پیسے کھانے والی چڑیل چپ نہیں ہو گی ، مبشر زیدی والا فارمولا بہترین رہے گا
قربانی سے پہلے اسکی قربانی نہ کر دی تو ہم خان کے سپاہی نہیں – گارڈ پہن کے آنا بی بی

اس سے پہلے ریہام خان نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں وہ حسین حقانی سے مل رہی ہیں

اس کے جواب میں تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے ریہام کو نشانہ لیتے ہوے تنقید کی کہ

یہ بدقسمتی ہے کہ مسلم لیگ ن دوبارہ پرانے گھٹیا ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے. سیاسی مخالفین پر عورتوں کے ذریے حملے کر رہی ہے