پرویز خٹک کی امریکی بیوی ائیرپورٹ پر لڑنے لگی

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک امریکا جانے کے لیے ایئرپورٹ پر پہنچی تھی، جہاں نامکمل دستاویزات کے باعث امیگریشن حکام نے انہیں جانے نہیں دیا۔

مزید خبریں

آرمی چیف اسلم بیگ کا صحافی پر حملہ, ہاتھا پائی

پاک فوج کے جنرل کی غداری پر فوج کا جھوٹا سچا بیان

انکشافات سنیں اور فیصلہ کریں کہ غدار کون؟

اس حوالے سے امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ عامرہ خٹک کے پاس امریکی پاسپورٹ تھا اور وہ نجی ایئر لائن ایمریٹس کی فلاٹس نمبر ای کے 637 سے امریکا جانا چاہتی تھی، تاہم ان کے پاس قومی شناختی کارڈ برائے بیرون ملک پاکستانی ( نائیکوپ) نہیں تھا۔

امیگریشن حکام کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی اہلیہ نے امیگریشن کلیئرنس کے لیے قومی شناختی کارڈ پیش کیا، تاہم یہ سفری دستاویزات میں شمار نہیں ہوتا، جس کے باعث انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی اہلیہ کے پاس اوورسیز پاکستانی قومی شناختی کارڈ (این آئی سی او پی) نہیں تھا جس کے باعث انہیں آف لوڈ کیا گیا۔

عامرہ خٹک نے سفر کی اجازت نہ ملنے پر حکام سے بحث و تکرار بھی کی لیکن اس کے باوجود جانے نہیں دیا گیا جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے واپسی گھر روانہ ہوگئیں۔