امریکا کیلئے نامزد پاکستانی سفیرعلی جہانگیرصدیقی آج رات امریکاروانہ ہوں گے

امریکا کے لیے نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی آج رات اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی اپنے نئےسفارتی پاسپورٹ پر سفرکریں گے اور وہ 28 مئی کو واشنگٹن پہنچیں گے تاہم مقامی چھٹی ہونے کی وجہ سے وہ 29 مئی کو اپنےعہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں موجود پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری 29 مئی کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑ کر واپس پاکستان آ جائیں گے۔

خیال رہے کہ اعزاز احمد چوہدری کو فروری 2016 میں امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا