فوجی بغاوتوں نے کمر توڑ دی، پاکستان ترقی میں بہت پیچھے، سیارے خرید کر خلا میں بھیجے گا

پاکستان میں اے دن کی  بغاوتوں اور سازشوں نے پاکستان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، پاکستان کی ایشیا میں حالت اس طرح ہیں کہ نیپال جیسے ملک پاکستان سے ترقی میں بہت آگے جا چکے ہیں

پاکستان میں ترقی کا معیار دیکھنا ہو تو پرکھیں کہ پاکستان کی کون سی کمپنی دنیا بھر میں مشھور ہے؟ جواب ایک بھی نہیں

پاکستان کی کون سی یونیورسٹی دنیا بھر میں مشھور ہے؟ جواب کوئی بھی نہیں

دنیا بھر کے صدر، وزیر اعظم جب آپس میں ملتے ہیں

تو آپس میں تجارت کی بات کرتے ہیں و

ایسے حالات میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

تازہ ترین خبر کے مطابق

چین آئندہ ماہ پاکستان کے لیے دو مشاہداتی سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گا۔

چینی اخبار کے مطابق ’لانگ مارچ 2 سی‘ راکٹ کی تیاری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جس کے ذریعے جون میں دو سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جائیں گے۔

یہ سیٹلائیٹس پاکستان کے لیے زمین پر مشاہداتی امور سرانجام دیں گے، ان میں سے ایک سیٹلائٹ سمندروں اور لہروں کا جائزہ لے گا جبکہ دوسرا خشکی اور زیر زمین معدنی وسائل کا پتا لگانے میں معاون ثابت ہوگا۔

سیٹلائیٹس چینی خلائی اکیڈمی اور پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو نے جنوبی افریقہ کی خلائی کمپنی کے تعاون سے تیار کئے ہیں