مقتدرطاقتوں نے طاہر القادری کو مدد کے لیے بلا لیا

مقتدرطاقتوں نے طاہر القادری کو مدد کے لیے بلا لیا

پاکستان میں جاری سیاسی ہلچل میں اپنا پلڑا اٹھتا دیکھ مقتدرطاقتوں نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو جلد از جلد وطن واپسی کا ٹکٹ کٹوانے کا حکم دیا ہے

عوامی تحریک کے قائد نے حکم پاتے ہی 3 جون کو وطن واپس کا اعلان کرتے ہوے اپنے کارکونوں کو ایئرپورٹ پر استقبال کرنے کا کہہ دیا ہے

نواز شریف کے فوج کے بارے میں آج ہونے والے انکشافات کے بات مقتدر طاقتوں نے اپنے تمام ذرائع بروئے کار لانے کا فیصلہ کرتے ہوے ڈاکٹر طاہر القادری کو فوری طور پر ملک واپس پہنچنے کا مشورہ دیا

عوامی تحریک کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ لاہور ائیرپورٹ پر عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے بھرپور استقبال کیا جائے گا، استقبال کے لیے کارکنوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان پہنچنے پر عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخاابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا

انتخابات میں حصہ لینے والے عوامی تحریک کے امیدواروں سے طاہر القادری ملاقات بھی کریں گے، اتحادی جماعتوں سے رابطے کر کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بھی فیصلے کیے جائیں گے۔ تحریک انصاف کو بھرپور سپورٹ کی جائے گی، سربراہ عوامی تحریک شہر اعتکاف میں بھی بیٹھیں گے