پی ٹی آئی کی اخلاقی گراوٹ: نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا

پی ٹی آئی کی اخلاقی گراوٹ اس وقت سامنے آ گئی جب نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا۔

واقعہ جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں پیش آیا۔

اس دوران دونوں سیاسی رہنماؤں کے درمیان تلخ جملوں کو تبادلہ بھی ہوا۔

پروگرام کے دوران دانیال عزیز نے نعیم الحق کو نامناسب الفاظ سے پکارا جس پر نعیم الحق نے انہیں تھپڑ ماردیا۔

اس بیچ پروگرام کے میزبان منیب فاروق دونوں مہمانوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرواتے رہے

پی ٹی آئی کی اخلاقی سے گری حرکت پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ

افشاں مصب نے کہا کہ میں دانیال عزیز کی کبھی ایڈمائرر نہیں رہی لیکن آج انہیں شاباش دیتی ہوں کہ ایسے شخص کے ٹریپ میں نہیں آئے جوحملہ آور ہو کر اُکسانے کے مشن پر بھیجا گیا تھا
یہ ان لوگوں کا وطیرہ ہے کہ اشتعال دِلواؤ، جلاؤ گھراؤ، گالیوں تہمتوں کو نارمل بناؤ اور سرکس کے بندر بن کر مالکوں سے داد وصول کرو

گل بخاری نے کہا کہ یہ لوگ صرف تھپڑ جڑنے میں ماہر ہیں ۔ پراجیکٹس ان کے بس کا کام نہیں

عمر چیمہ کے مطابق کسی کو چور، ڈاکو کہنے کے جملہ حقوق صرف پی ٹی آئی کے پاس ہیں چھیننے کی کوشش کرنے والے کو جواب تھپڑ کی صورت میں ملے گا کیونکہ جملہ حقوق سے زیادہ یہ پارٹی کی شناخت کا معاملہ ہے