بلوچستان کی صوبائی مشیر گندی زبان پر مستعفی

بلوچستان کے ” منتخب ” وزیر اعلیٰ کی مشیرخزانہ بلوچستان ڈاکٹررقیہ ہاشمی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے. رقیہ ہاشمی نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھی ارسال کر دیا ہے

ڈاکٹررقیہ ہاشمی کی طرف سے 14مئی کو بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش کیے جانے کے بعد بجٹ پر بحث میں اراکین اسمبلی کی جانب سے انتہائی خراب رویہ اختیار کیا گیا

ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کے بقول نا مناسب الفاظ استعما ل کئے گئے جس پر انہوں نے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا

گورنر بلوچستان کو بھجواے گیے استعفے میں 18مئی کی تاریخ درج کی گئی ہے

وزیر اعلیٰ بلوچستا ن کی طرف سے ڈاکٹر رقیہ کو منانے کی کوششیں کی گئیں تاہم ڈاکٹر رقیہ اپنا استعفیٰ واپس لینے پر رضا مند نہیں ہو ئیں