نواز شریف کابیان،پاکستان کیلئے فیصلہ کن موڑ ہے، امریکا

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کی ترجمان ڈانا ڈبلیو وائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی سے متاثرہ ممالک ہیں اور دونوں نے دہشتگردی کو فروغ بھی دیا ہے

پینٹا گون ترجمان ڈانا ڈبلیو وائٹ نے یہ بات گزشتہ روزمیڈیا بریفنگ کے دوران کہی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے غیر ریاستی عناصر کے ممبئی حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان فیصلہ کن موڑپر کھڑاہے ‘اب اس کو فیصلے کرنا ہوں گے اور ہمیں امید ہے کہ وہ خطے کی حفاظت میں ہمارا پارٹنر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ علاقائی سکیورٹی سے متعلق پاکستان یقیناً مزید بہت کچھ کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان یقیناً بہت کچھ کرسکتا ہے‘ ہم دونوں ممالک کی جانب دیکھ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان ہماری مدد کریں گے کیونکہ دونوں دہشت گردی سے متاثرہ ممالک ہیں اور دونوں نے دہشت گردی کو فروغ بھی دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس لیے ہم پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں