کیوبا: کیوبن ایئر لائن کا جہاز گر کر تباہ

کیوبا کی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کیوبا کی سرکاری ایئر لائن کا بوئنگ 737 ہوانا کے ہوائی اڈے سے پرواز کے چند ہی منٹوں بعد گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

کیوبا کی مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ جہاز کو لگی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس جہاز پر ممکنہ طور پر 107 مسافر اور عملے کے اراکین سوار تھے۔