لفافہ صحافی کون؟

کہا جا رہا ہے کہ میڈیا کے لوگوں کو اوپر سے حکم ملتا ہے کہ کون سے موضوع پر اور کس طرح لکھیں

یہاں پر کچھ صحافیوں کی ٹویٹر پر کی گئی پوسٹ کے سکرین شارٹس لیے گیے ہیں

جس کے الفاظ مختلف مگر مطلب ایک ہی ہے

سب سے پہلے ذکر کرتے ہیں الفاظ کے گرو مبشر لقمان کا

مبشر لقمان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ الفاظ کے جادوگر ہیں. الفاظ ان کے آگے پانی بھرتے نظر آتے ہیں. الفاظ کے جادو سے مبشر گدھے کو ہاتھی اور ہاتھی کو چیونٹی بنا دیتے ہیں

مبشر نے لکھا کہ ” اب بات یہ نہیں کہ تم عمران خان کے ساتھ ہو یا نواز شریف کے ساتھ ہو؟ اب تو سوال یہ ہے کہ تم پاکستان کے ساتھ ہو یا نواز شریف کے ساتھ ہو؟

اسی بات کو لفافہ صحافی ڈاکٹر دانش نے اس طرح لکھا کہ ” وطن کے ساتھ یا نواز شریف کے ساتھ؟

صحافت کے شہنشاہ، حاضر سروس آرمی چیف کے گن گانے والے ہارون رشید نے لکھا کہ ” مقابلہ اب عمران خان اور نواز شریف کے درمیان نہیں. اب ان میں سے ایک کا انتخاب نہیں کرنا. اب سوال یہ ہے کہ آپ پاکستان کے ساتھ ہیں یا نواز شریف کے ساتھ؟